کھیل
Time 18 جنوری ، 2022

کورونا کا خطرہ: آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کردیا

کورونا کا خطرہ: آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7  ملتوی کر دی جائے  یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ شاہد خان آفریدی ہمارے لیے انمول پلئیر ہیں وہ ٹیم کو  پی ایس ایل میں چیمپئن بنوائیں گے، انھیں جانے نہیں دیں گے مستقبل میں بھی ان سے پرفارمنس لینی ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، لگتا ہے کہ پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔

انہوں نے تجویز دی کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹائل سے کھیلنےدوں گا۔

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا ٹیم میں آنا خوش آئند ہے، وہ ہمیں چیمپئن بنوائیں گے، کامیابی کی صورت میں شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے مستقبل میں بھی پرفارمنس لینی ہے۔

مزید خبریں :