Time 19 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

حبا بخاری شادی کے اگلے ہی روز شوہر سے لڑپڑیں

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری نکاح کے دوسرے ہی روز آپس میں لڑ  پڑے۔

اداکار جوڑی کی رخصتی کے روز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں رخصتی کے بعد عروسی ملبوسات میں لڑائی سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آریز حبا سے پوچھ رہے ہیں کہ حبا بتائیں کہ نکاح کے اگلے روز ہی وہ ان سے لڑی تھیں جس پر حبا کہتی ہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ کیوں لڑی تھیں۔

جس کے بعد حبا کا کہنا تھا کہ آریز نکاح کے اگلے روز ہی پورا دن غائب رہے، اپنے دوستوں میں رہے ہو یا پتہ نہیں کہاں رہے مجھے نہیں پتہ۔

ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ لوو میرج کا یہی نقصان ہے۔

مزید خبریں :