کھیل
Time 19 جنوری ، 2022

بابر آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر، رضوان اور شاہین بھی ٹیم کا حصہ

ہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل
ہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر  شامل ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

مزید خبریں :