پاکستان
Time 19 جنوری ، 2022

پی ٹی آئی ملتان کے دو عہدیدار مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملتان کے 2 مقامی عہدے داروں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سےملاقات میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 پی ٹی آئی ملتان کے عہدےداروں شوکت علی اور ڈاکٹرمتین احمد نےلاہور میں چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری  پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکے لیے خدمت کا سفر تیز کرنا ہوگا، مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  روز بروز بڑھتی مہنگائی پرجلد کنٹرول ناگزیر ہے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا، محکمہ خوراک کو بھی درست کرنےکی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی ، ریسکیو 1122 ، پٹرولنگ پوسٹیں، مفت ادویات ،کسانوں کو ساڑھے 12 ایکڑ  تک اراضی پر  زرعی ٹیکس کی معافی اور  ٹیوب ویل کا  آدھا بل ان کے کامیاب منصوبے ہیں۔

مزید خبریں :