پاکستان
Time 19 جنوری ، 2022

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے

انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ— فوٹو:فائل
انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ— فوٹو:فائل

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے۔

اتوار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کےگائنی سی یونٹ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب ان میں سے 4 بچے انتقال کرگئے۔

اسپتال حکام کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی جبکہ بچوں کی حالت سےڈاکٹرز نے والدین کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

حکام کے مطابق دو بچیاں نرسری وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں :