Time 19 جنوری ، 2022
پاکستان

سانحہ مری کی رپورٹ کے بعد اکھاڑ پچھاڑ، نورالامین مینگل کمشنر راولپنڈی تعینات

فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری—  فوٹو: نور الامین مینگل ٹوئٹر
فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری—  فوٹو: نور الامین مینگل ٹوئٹر

سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔

سانحہ مری کی رپورٹ کے بعد کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نورالامین مینگل کو کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مزید خبریں :