کھیل
21 جنوری ، 2022

ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

بھارت کے علاوہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM