کھیل
21 جنوری ، 2022

’ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے‘

کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں: کپتان لاہور قلندرز/ فائل فوٹو
کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں: کپتان لاہور قلندرز/ فائل فوٹو

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی اور  کیمپ میں کافی محنت کی ہے، کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا، اس مرتبہ لاہور قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہورکا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کراؤڈ بھی انجوائے کرتا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں۔

قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ بابراعظم میرا فیورٹ ہے مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM