Time 21 جنوری ، 2022
پاکستان

ویکسین نہ لگوانے والوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ این سی او سی نے ملک بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں سے کارپٹ اٹھانے، کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی تھی کہ صرف ویکسین شدہ افراد عبادت کیلئے جائیں۔

تاہم اب وفاقی وزیر اسد عمر نے تردید کردی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں شریک نہیں تھا۔

مزید خبریں :