کاروبار
Time 22 جنوری ، 2022

’جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا‘

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ دسمبر 2021 کا تجارتی خسارہ 3.61 ارب ڈالر رہا/ فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ دسمبر 2021 کا تجارتی خسارہ 3.61 ارب ڈالر رہا/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2021  کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.93 کروڑ ڈالر رہا اور  دسمبر کی درآمدات 6.53 ارب ڈالر  جب کہ برآمدات 2.92 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ دسمبر 2021  کا تجارتی خسارہ 3.61 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9.09 ارب ڈالر رہا، جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا جب کہ 6 ماہ میں ملکی درآمدات 36 ارب ڈالر  اور برآمدات 15 ارب ڈالر رہیں۔