دنیا
Time 22 جنوری ، 2022

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مہاتیرمحمد کو اسپتال کے امراض قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

مہاتیر محمدکی بیٹی مرینامہاتیرکا کہنا ہےکہ ان کے والدکی حالت بہتر ہے اور وہ علاج کے بعد بہتر  ردعمل دے رہے ہیں۔

مرینامہاتیر نے مہاتیر محمدکی جلد  اور مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست  بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا 96 سالہ مہاتیر محمد کا جنوری کے اوائل میں الیکٹو میڈیکل پروسیجر ہوا تھا۔

 دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمدکا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 اور دوسرا 2007 میں ہوا تھا لیکن وہ ان سرجریوں کے بعد بھی سیاست میں سرگرم رہے۔

انہوں نے پہلی بار 1981 میں اقتدار سنبھالا اور 22 سال بعد 2003 میں ریٹائر ہونے پر ملک میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنے، 2016 میں مہاتیر محمد ایک بار پھر سیاست کے میدان میں آئے اور اپنی نئی جماعت بنائی، دیگر ہم خیال جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیا اور ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، تاہم اندرونی اختلافات کے بعد فروری 2020 میں  وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

مزید خبریں :