23 جنوری ، 2022
بالی وڈ اسٹارز کو اپنے فیملی ایونٹس میں مدعو کرنا بھارت میں اب ایک ٹرینڈ بن گیا ہے اور اکثر امیر گھرانے اپنی شادی کی تقریب میں سپر اسٹارز کو مدعو کرتے ہیں جس کے عوض یہ اداکار بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ شاہ رخ خان، سلمان خان، ہریتھک روشن اور دیگر بالی وڈ کے مشہور اسٹارز شادی میں ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
کترینہ کیف
اس فہرست میں پہلا نمبر ہے حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ کیف کا ہے جو شادی میں ڈانس کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ساڑھے 3 کروڑ بھارتی روپے( یعنی7 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کا معاوضہ لیتی ہیں۔
شاہ رخ خان
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جن کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کا تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے(6 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ لیتے ہیں۔
ہریتھک روشن
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے پر کشش اداکار ہریتھک روشن جن کے ڈانس کی پوری دنیا دیوانی ہے وہ ایک تقریب میں ڈانس کرنے کے تقریباً ڈھائی کروڑ بھارتی روپے( یعنی 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ لیتے ہیں۔
اکشے کمار
بالی وڈ کے کھلاڑی اکشےکمار جو سال میں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنا کر پیسہ کماتے ہیں وہ بھی شادی کی تقریب میں پرفامنس کا کافی معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار شادی میں ڈانس کرنے کا ڈھائی کروڑ بھارتی روپے( یعنی 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) وصول کرتے ہیں۔
سلمان خان
بالی وڈ باکس آفس کے بادشاہ کہلائے جانے والے سلمان خان بھی شادی کی تقریب میں ڈانس پرفامنس کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دبنگ خان شادی میں ڈانس کرنے کا تقریباً 2 کروڑ بھارتی روپے ( یعنی4کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا بھی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کا تقریباً ڈھائی کروڑ بھارتی روپے ( یعنی 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ لیتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون ، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔
رنبیر کپور
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور شادی میں ڈانس پرفامنس کا 2کروڑ بھارتی روپے( یعنی4کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ لیتے ہیں۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون
بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک رنویر سنگھ اور دیپیکا شادی میں ڈانس کرنے کا ایک کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔