Time 23 جنوری ، 2022
پاکستان

بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا: وزیراعظم

میڈ ان پاکستان ہیں، میں باہر کے کپڑے نہیں پہنتا، کوشش ہے ہر چیزپاکستان میں بنائیں، عمران خان— فوٹو: پی ٹی آئی
میڈ ان پاکستان ہیں، میں باہر کے کپڑے نہیں پہنتا، کوشش ہے ہر چیزپاکستان میں بنائیں، عمران خان— فوٹو: پی ٹی آئی 

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ گیس سے کھاد بنتی ہے اور کھادکی کمی ہوگئی ہے جبکہ بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جوکپڑے پہنے ہوئے ہیں، میڈ ان پاکستان ہیں، میں باہر کے کپڑے نہیں پہنتا، کوشش ہے ہر چیزپاکستان میں بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں خوف آگیا ہے، کھاد کی کمی ہوئی ہے، گیس کم ہوگئی ہے اور قیمیتں اوپرچلی گئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ گیس سے کھاد بنتی ہے، کھاد کی کمی ہوگئی ہے، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران سے کھانے کا بحران بھی آئے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کھاد کم استعمال ہوئی تو کھانے پر بھی اثر پڑے گا۔

مزید خبریں :