کاروبار
Time 24 جنوری ، 2022

حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کردی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کی گئی/ فائل فوٹو
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کی گئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کردی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کی گئی۔

ای سی سی کے مطابق سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے اور سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔

 ای سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ نسوار، سونگھنے اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت  123روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔