Time 24 جنوری ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو کس کے ذریعے مستعفی ہونے کا پیغام بھجوایا؟

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے شہزاد اکبر کو استعفے کا پیغام دیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ذریعے شہزاداکبرکوپیغام بھیجا۔

جیونیوز نے شہزاد اکبر کوسوال بھیجا مگرانہوں نےابھی تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے شیخ رشیدکی زیرصدات کابینہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی جس پر ان سے رابطہ کیا تو بتایا گیا وہ اہم میٹنگ میں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

مزید خبریں :