دنیا
Time 25 جنوری ، 2022

استنبول میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی  اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

 استنبول کے گورنر علی یرلی کایا کی جانب سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ  گاڑیاں جہاں کہیں بھی پھنسی ہیں انہیں وہیں کھڑی کرکے چابیاں متعلقہ حکام کو دے دیں۔

استنبول ائیرپورٹ کےرن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی
استنبول ائیرپورٹ کےرن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

شدید برف میں پھنسے شہریو ں کے قیام کےلیے شہر کی  تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

استنبول ائیرپورٹ کےرن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔

استنبول ائیرپورٹ پر  بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :