انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2022

شمعون عباسی نے پریانکا کیساتھ فلم کرنے سے کیوں معذرت کی تھی؟

مجھ سے 2 بار رابطہ کیا گیا، پہلی مرتبہ وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی فلم میں کام کروں جس میں میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں__فوٹو: ویب شو/پریانکا انسٹاگرام
مجھ سے 2 بار رابطہ کیا گیا، پہلی مرتبہ وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی فلم میں کام کروں جس میں میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں__فوٹو: ویب شو/پریانکا انسٹاگرام

معروف اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے بالی وڈ سے فلم کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں ان سے ماضی میں بھارتی فلموں کی آفر سے متعلق سوال کیا گیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر وِشال بھاردواج نے فلم کی پیشکش کی تھی۔

دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ مجھ سے 2 بار رابطہ کیا گیا، پہلی مرتبہ وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی فلم میں کام کروں جس میں  میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم وقت کی کمی کی وجہ سے میں نہیں کرسکا تھا کیونکہ اس وقت میں پہلے ہی پاکستانی فلم 'وار' کی عکسبندی میں مصروف تھا،  میرا اور پریانکا کا وقت سیٹ نہیں ہو پارہا تھا، جس کی وجہ سے مجھے معذرت کرنی پڑی۔

شمعون نے بتایا کہ دوسری بار ہدایت کار رام گوپال ورما کی جانب سے مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ 6 سے 7 ماہ کا عرصہ گزاروں، ان کا مقصد تھا کہ پاکستانی اداکار ان کی انڈسٹری کے بارے میں ہر طرح سے آگاہ ہو، لیکن میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وِشال بھاردواج کی مقبول فلموں میں چاچی 420، حیدر اور اومکارہ شامل ہیں جب کہ رام گوپال ورما نے ستیا، کمپنی اور بھوت جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM