Time 25 جنوری ، 2022
پاکستان

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امورپربھی مشاورت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پربھی اعتماد میں لیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہو گا اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید خبریں :