25 جنوری ، 2022
فیصل آباد میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کا شکاربچی گھر سے فرار ہوگئی۔
بچی کو پناہ دینے والے شہری نے گھر سے فرار ہونے والی زخمی بچی کا ویڈیو بیان وائرل کردیا۔
ویڈیو بیان میں زخمی بچی کا کہنا ہے کہ چُھپ کرسویاں کھانے پر سوتیلی ماں نے تشدد کیا۔
زخمی بچی کے مطابق، سوتیلی ماں نے ریکارڈنگ سے اُسے پکڑا، سر اور آنکھ پر ڈنڈے مارے، سوتیلی ماں تشدد کرتی ہے۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کی مدد سے بچی کوحفاظتی تحویل میں لینے کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ بچی کے والد کوحراست میں لے لیا ہے ۔