25 جنوری ، 2022
سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کوہائی پرفارمنس کوچ مقررکرنےکا خواہش مند تھا لیکن سابق کرکٹر اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے نہ ہوسکے۔