دنیا
Time 25 جنوری ، 2022

سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی

سعودی کابینہ نے انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی— فوٹو: ایس پی اے
سعودی کابینہ نے انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی— فوٹو: ایس پی اے

سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور  نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کارروائیوں کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :