دنیا
Time 26 جنوری ، 2022

بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

حریت کانفرنس کی اپیل پروادی میں مکمل ہڑتال رہی، مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، کاروبار بند اور سڑکیں ویران رہیں۔قابض بھارتی فوج نے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا  کہ 75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور احتجاج کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :