Time 26 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں بیک وقت دو ریلیوں کے باعث شدید ٹریفک جام، شہری رل گئے

کراچی میں بیک وقت دو ریلیوں کے باعث مختلف شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس نے مظاہرین کا راستہ روک دیا۔

بعدازاں ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے اور ٹریفک کے پی ٹی فلائی اوور سے مائی کلاچی اوربوٹ بیسن کی جانب موڑاجارہاہے۔

اُدھر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی ہے۔ شہر میں بیک وقت دو ریلیوں کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹے سے سڑکوں پر موجود ہیں۔

صدر ،ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ چوک، تین ہٹی، پاک کالونی،گارڈن،ناظم آباد اور گرومندر کے اطراف ریلی کے باعث ٹریفک جام ہے۔

مزید خبریں :