اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے

یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام
یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی 'بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے'۔

حاجرہ نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ وہ سنگین نقصان ہے جس سے ہم سب اس وقت گزر رہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے صارفین سے گھر والوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ حاجرہ یامین کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جیو ٹی وی کے ڈرامے بھولی بانو اور محبت چھوڑ دی میں نے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :