Time 28 جنوری ، 2022
پاکستان

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، 4 افراد ہلاک

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کرد قبیلے کے 5 افراد مستونگ کے علاقے دشت سے کوئٹہ آرہے تھے جب وہ سریاب مل کے علاقے میں پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 55سالہ غلام سرور، ان کا بیٹا غلام نبی، محراب خان، مقبول احمد موقع  پر جاں بحق جبکہ سمیع اللہ اور رحیم الدین زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :