بیٹی کی دماغ کی سرجری، باپ نے بیٹی جیسا ہیئر اسٹائل بنالیا، تصویر وائرل

باپ اور بیٹی کے رشتے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا جس کی ایک مثال انٹرنیٹ پر ہونے والی ایک تصویر ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر
باپ اور بیٹی کے رشتے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا جس کی ایک مثال انٹرنیٹ پر ہونے والی ایک تصویر ہے۔—فوٹو: ٹوئٹر

باپ اور بیٹی کے رشتے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا  جس کی ایک مثال انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر ہے۔

ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے ایک  تصویر اپ لوڈ کی گئی اور لکھا کہ  'باپ نے بیٹی کی دماغ کی سرجری کی وجہ سے اپنا ہیئر اسٹائل اس کی طرح ہی بنالیا۔

دماغ کی سرجری کے لیے اکثر مریض کو گنجا کیا جاتا ہے یا ایک طرف سے کچھ بال صاف کردیے جاتے ہیں ۔

 وائرل ہونے والی تصویر میں بھی باپ کو اپنی بیٹی کے سر کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ  دونوں نے اپنے سر کا ایک حصہ منڈوایا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے بیٹی کی طرح ہی اپنے سر پر بھی سرجری کے  بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی لائکس ملے جبکہ  باپ اور بیٹی کی اس محبت کو  پسند کیا جارہا ہے اور تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

تاہم یہ تصدیق نہیں ہوسکی کےباپ اور بیٹی کا تعلق کہاں سے ہے ۔