پاکستان
Time 28 جنوری ، 2022

ملالہ یوسف زئی ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین پہنچ گئیں

دبئی: ملالہ یوسف زئی نے عالمی نمائش ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ  پاکستان پویلین میں فیملی کے ساتھ آکر  بہت مزہ  آیا،  آرٹسٹ شاہد رسام اور ان کے ساتھیوں کے آرٹ ورک نے پاکستان پویلین میں چار چاند لگا دیے۔

ملالہ  نے کہا کہ  قرآن حکیم کے انمول نسخے نے  پاکستان پویلین میں چار چاند  لگادیے ہیں، اپنے آرٹ ورک کو  دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پاکستان پویلین کا کھانا کھایا،گلاب جامن، گاجر کا حلوہ کھا کر لطف دوبالا ہوگیا۔

مزید خبریں :