ہریتھک کا ہاتھ پکڑے ’ ڈنر ڈیٹ‘ پر جانے والی لڑکی کون؟ بحث چھڑ گئی

ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا
ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی لڑکی کا ہاتھ پکڑے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں۔

بالی وڈ اداکار کو گزشتہ شب  ممبئی کے ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ایک ماسک پہنی لڑکی کا ہاتھ پکڑے نکل رہے تھے۔

ہریتھک نے لڑکی کو ہاتھ پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے روانہ ہوئے۔

ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہریتھک کے معاشقے اور لڑکی شناخت پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

32 سالہ اداکارہ صبا آزاد — فوٹو: فائل
32 سالہ اداکارہ صبا آزاد — فوٹو: فائل 

سوشل میڈیا صارفین نے ’پراسرار لڑکی‘ کے حوالے سے کئی طرح کے تبصرے کیے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ اداکارہ صبا آزاد تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اور صبا آزاد کو کئی عرصے سے ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے اور دونوں میں قربتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ صبا آزاد کا نام ’صبا سنگھ گریوال‘ ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکارہ اور تھیٹر ڈائریکٹر بھی ہیں۔

مزید خبریں :