Time 30 جنوری ، 2022
کھیل

جلد ریٹائرمنٹ کے اعلان میں کن چیزوں نے اہم کردار ادا کیا، ثانیہ نے بتا دیا

ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر سب جذباتی ہوگئے تھے: ثانیہ مرزا/فائل فوٹو
ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر سب جذباتی ہوگئے تھے: ثانیہ مرزا/فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا نے جلد ریٹائرمنٹ کے اعلان کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ انہیں اتنی جلدی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ اعلان کسی کے لیے بھی کسی دھچکے سے کم نہ تھا جسے سن کر سب جذباتی ہوگئے تھے۔

ثانیہ نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا خیال ان کے ذہن میں کئی عرصے سے تھا اور وہ اس حوالے سے سوچ بھی رہی تھیں لیکن  ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت پریس کانفرنس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے وقت میں نے سوچا کہ اب 35 سال کی ہو گئی ہوں تو  لوگوں کو اس (ریٹائرمنٹ) کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنی چاہیے تھی۔

ثانیہ نے بتایا کہ ان کی گھٹنے کی 2 اور ایک کلائی کی سرجری ہوئی ہے اور اب ان کے جسم کو ریکور ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد میری ترجیحات میں تبدیلی آگئی ہے اور  پھر کورونا سمیت تاخیر سے ریکوری نے ان کے  ریٹائرمنٹ کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا اس لیے اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا شاید میں اب بھی اپنے جسم سے زیادہ توقعات رکھ رہی ہوں ، امید کرتی ہوں    ہم ایسے معجزاتی حل تلاشں کرلیں  جس سے میرا جسم جلد ریکور ہو سکے اور جو میرا فیصلہ تبدیل کر سکے۔ 

مزید خبریں :