Time 30 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

متھن چکرورتی کیساتھ ویڈیو بنا لی، اب پیسے کماؤں گی: بھارتی سنگھ

ویڈیو کے دوران متھن بھی حیرت سے بھارتی سنگھ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو کے دوران متھن بھی حیرت سے بھارتی سنگھ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

معروف بھارتی کامیڈین و اداکارہ بھارتی سنگھ نے پیسوں کیلئے بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ ویڈیو بنا لی۔

بھارتی رئیلٹی شو’ہنرباز دیش کی شان‘ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو کی میزبان بھارتی سنگھ بالی وڈ اداکار متھن کے ساتھ فلم ’پشپا‘ کے ایک گانے پر ویڈیو بنا رہی ہیں۔

ویڈیو کے دوران متھن بھی حیرت سے بھارتی سنگھ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو بنانے کے بعد بھارتی سنگھ اداکار متھن سے کہتی ہیں کہ ’اس ویڈیو سے پیسے کماؤں گی اور آپ صرف میرے پیسے کمانے کا ذریعہ تھے، مجھے آپ سے اتنا ہی کام تھا‘۔

اس دوران متھن چکرورتی اداکارہ کو پیسے دینے کی پیشکش کرتے ہیں تاہم بھارتی فون پر ویڈیو کیلئے 15 لاکھ بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کرتی ہیں اور اس میں سے 3 لاکھ کی آفر متھن کو بھی کرتی ہیں۔

کامیڈین بھارتی سنگھ نے یہ ویڈیو مذاق کے طور پر بنائی اور اس دوران اسٹوڈیو میں قہقہے گونجتے رہے۔

مزید خبریں :