پاکستان
Time 31 جنوری ، 2022

پریانتھا کمارا قتل کیس:کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی

تین دسمبر کو ہجوم نے سیالکوٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔ —فوٹو: فائل
تین دسمبر کو ہجوم نے سیالکوٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔ —فوٹو: فائل 

سیالکوٹ میں مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی ۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی جبکہ موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے، تاہم ویڈیوز کو عدالت میں بطور شواہد استعمال کیا جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی جس میں79 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہےکہ تین دسمبر کو ہجوم نے سیالکوٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

مزید خبریں :