Time 31 جنوری ، 2022
پاکستان

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف 101 دھرنے دینے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک بھر میں 101 دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فیصلہ کن 101ویں دھرنے کے لیےاسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ، کے  پی کے، بلوچستان اور سندھ کے دھرنوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، احتجاجی تحریک اور دھرنے 6 فروری سے27 مارچ تک جاری رہیں گے، 6 فروری کو پہلا دھرنا گجرات میں ہوگا، 13فروری کو شیخوپورہ اور  18فروری کو گوجرانوالا میں دھرنا ہو گا۔

سیکرٹری اطلاعات کے مطابق 4 مارچ کو اوکاڑہ اور ساہیوال، 5 مارچ کو فیصل آباد، 11مارچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ ، 12مارچ کو چنیوٹ، 13 مارچ کو ننکانہ صاحب، 18 مارچ کو حافظ آباد، 19 مارچ کو سیالکوٹ اور  20 مارچ کو قصور میں دھرنا ہوگا۔

مزید خبریں :