پاکستان
Time 31 جنوری ، 2022

پنجاب حکومت کو اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی لاہور میں گھر کی نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈربھی ختم کردیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت کو اسحاق ڈار کاگلبرگ تھری لاہور میں واقع گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور کاگھر7 نومبرکو ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیا تھاجس کے خلاف اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے درخواست دائر کی تھی۔

تبسم اسحاق نے مؤقف اپنایا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا، احتساب عدالت نےگھر پر میرے دعوےکی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا۔

مزید خبریں :