Time 01 فروری ، 2022
پاکستان

پاکستان نے مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

پاکستان نے آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سردار مسعود خان کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کرنے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا جعلی خبروں کا استعمال کرکے توہین آمیز دعوے اور بے بنیاد الزامات لگاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسعود خان ایک انتہائی ماہر سفارت کار ہیں، ان کا کثیرالجہتی اور دو طرفہ سفارت کاری میں 40 سال کا تجربہ ہے، مسعود خان کی تقرری کے حوالے سے امریکی نظام میں کارروائی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :