Time 03 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

'تم جو گئے جیسے میرے بازو ٹوٹ گئے'، اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کا انتقال کیسے ہوا__فوٹو: انسٹاگرام/شگفتہ اعجاز
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کا انتقال کیسے ہوا__فوٹو: انسٹاگرام/شگفتہ اعجاز

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی، اداکارہ نے والد کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے'۔

تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کیسے ہوا، شگفتہ اعجاز کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سمیت مداح تعزیتی کلمات لکھ رہے ہیں جب کہ ان کے والد کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی بھی دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کا انتقال گزشتہ برس مارچ میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :