Geo News
Geo News

Time 04 فروری ، 2022
پاکستان

ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کا قتل کیس، ایم پی اے برہان چانڈیو کی ضمانت خارج

دادو میں 3 افراد کے قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو کی ضمانت ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے خارج کردی جبکہ ایم پی اے سردار چانڈیو کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

دادو کی ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے اُم رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پیپلزپارٹی ایم پی اے برہان چانڈیو کی ضمانت خارج جبکہ ایم پی اے سردار چانڈیو کی ضمانت منظور کرلی۔

برہان چانڈیو فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے علی گوہر چانڈیو کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ اُم رباب چانڈیو کاکہنا ہے کہ سردار چانڈیو کی ضمانت پر عدالت سے رجوع کریں گی۔

خیال رہے کہ 17 جنوری 2018 کو ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیاگیاتھا۔مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان پر مقدمہ درج ہے۔