05 فروری ، 2022
کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ زیارت کے علاقے زندرہ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا ہے۔