Time 06 فروری ، 2022
پاکستان

مری روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 دوست جاں بحق

اسلام آباد: مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :