06 فروری ، 2022
جھنگ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 6 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھنگ کے علاقے موضع چیلہ میں پیش آیا جہاں 6 سال کا گلفام کتوں کے حملے میں جان سے چلاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلفام اپنے دو ساتھی بچوں کے ساتھ گھر کے قریب قبرستان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس پر دو بچے بھاگنے میں کا میاب ہوگئے جبکہ گلفام کوکتوں نے جان سے مارڈالا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچے کے لواحقین سے افسوس کااظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اورآر پی او سےرپورٹ طلب کرلی۔