Time 06 فروری ، 2022
کھیل

پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ انتقال کرگئے

یحییٰ بٹ تین مرتبہ مسٹر ایشیا، مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان بھی رہے— فوٹو:فائل
یحییٰ بٹ تین مرتبہ مسٹر ایشیا، مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان بھی رہے— فوٹو:فائل

تین مرتبہ مسٹر ایشیا سمیت بے شمار اعزاز جیتنے والے پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ  بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔

یحییٰ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی انتقال کی تصدیق پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اختر نے کی۔

یحییٰ بٹ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی تھے اور وہ تین مرتبہ مسٹر ایشیا، مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان بھی رہے۔

وہ 2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور اس سے صحتیاب ہونے کے بعد ان کو بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی، یہ مرض جان لیوا ثابت ہوا۔

یحییٰ بٹ کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یحییٰ بٹ کی تن سازی میں خدمات کو کبھی نہیں بلایا جا سکتا۔

مزید خبریں :