پاکستان
Time 07 فروری ، 2022

مہنگائی کے باعث خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنیوالوں کی تعداد بڑھ گئی

مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث خرچے پورے نہ ہونے کی شکایت کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ 

پلس سروے کے مطابق جولائی 2020 میں 59 فیصد افراد ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کررہے تھے لیکن اب 72 فیصد ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے پر پریشان ہیں۔ 

سروے کے مطابق اخراجات پورے نہ ہونے سے سب سے زیادہ مڈل کلاس طبقہ متاثر نظر آیا  جن میں 78 فیصد نے اخراجات پورے نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

جب کہ ماہانہ اخراجات پورے کرنے کےلیے 26 فیصد پاکستانیوں نے خرچوں میں کمی لانے، 45 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب ڈھونڈنے اور 28 فیصد نے ادھار لینے پرمجبور ہونے کا کہا۔

مزید خبریں :