خرگوش جیسی دُم والی جاپانی بلی

اس بلی کی قیمت تقریباً 1600 امریکی ڈالرز ( یعنی تقریباً2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ) ہے۔ —فوٹو: جاپانی میڈیا
اس بلی کی قیمت تقریباً 1600 امریکی ڈالرز ( یعنی تقریباً2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ) ہے۔ —فوٹو: جاپانی میڈیا

آپ نے بلیوں کی کئی نسلوں کے بارے میں سنا ہوگا اور ان بلیوں کو دیکھا بھی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو جاپان کی ایک ایسی بلی کی نسل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو عام بلیوں سے مختلف ہے۔

اس جاپانی بلی کی خصوصیت کیا ہے؟ 

جاپان میں بلی کی ایک نایاب نسل ہے جس کی خصوصیت دیگر بلیوں کی لمبی، لچکدار دم کی بجائے مختصر، خرگوش نما دم کی ہے —فوٹو: انسٹاگرام
جاپان میں بلی کی ایک نایاب نسل ہے جس کی خصوصیت دیگر بلیوں کی لمبی، لچکدار دم کی بجائے مختصر، خرگوش نما دم کی ہے —فوٹو: انسٹاگرام

جاپان  میں بلی کی ایک نایاب نسل ہے جس کی خصوصیت دیگر بلیوں کی لمبی، لچکدار دُم کی بجائے مختصر خرگوش نما دُم ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلی کی یہ غیر معمولی نسل  جسے بوب ٹیل کہا جاتا ہے جاپان میں کب پہنچی یہ کسی کو واضح طور پر معلوم نہیں لیکن یہ کم از کم کئی صدیوں  سے جاپانی ثقافت کا حصہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلی کی اس مخصوص نسل نے 1600 کی دہائی کے اوائل میں   جاپان کے ریشم کے کیڑے کی پیداوار کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد اگلی صدی تک بوب ٹیل  بلیوں کی جاپان میں کافی مانگ رہی۔

اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ جاپانی بوب ٹیل بلی کی چھوٹی دُم ایک  قدرتی جنیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے جس میں  دُم کا سائز  چھوٹا ہوتا ہے جبکہ مناسب بوب ٹیل سمجھے جانے کے لیے بلی کی دُم 3 انچ سے  زیادہ لمبی نہیں ہونی چاہیے۔

اس بوب ٹیل بلی کی دُم خرگوش کی دُم کی طرح ملائم اور نرم ہے اور یہ کسی بھی سمت میں گھوم سکتی ہے —فوٹو: انسٹاگرام
اس بوب ٹیل بلی کی دُم خرگوش کی دُم کی طرح ملائم اور نرم ہے اور یہ کسی بھی سمت میں گھوم سکتی ہے —فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹس کے مطابق اس بوب ٹیل بلی کی دُم خرگوش کی دُم کی طرح ملائم اور نرم  ہوتی ہے اور یہ کسی بھی سمت میں گھوم سکتی ہے۔

اگرچہ بوب ٹیل بلی کی نسل اب جاپان سے باہر بھی موجود ہیں اور  اس بلی کو اب بھی نسبتاً نایاب ہی سمجھا جاتا ہے۔

اس بلی کی قیمت تقریباً 1600 امریکی ڈالرز ( یعنی 2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ) ہے —فوٹو: انسٹاگرام
اس بلی کی قیمت تقریباً 1600 امریکی ڈالرز ( یعنی 2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ) ہے —فوٹو: انسٹاگرام

اس کے علاوہ اس بلی کی دُم کی خصوصیت یہ بھی ہے  کہ اس نسل کی ہر  بلی کی دُم دوسری بلی کی دُم سے مختلف ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس بلی کی قیمت تقریباً 1600 امریکی ڈالرز ( یعنی تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے ) ہے۔

مزید خبریں :