پاکستان
Time 07 فروری ، 2022

12 موسم، جاپان جرمنی سرحد ملنے کی بات وزیراعظم نے شاید شہد پی کر کی، فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں ناجائز حکومت کی نالائقی کھل کر سامنے آگئی، نااہلی نے ملک ڈبو دیا، خود چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جلسے سے خطاب میں مولانا نے کہا کہ 12 موسم اور جاپان جرمنی سرحدیں ملنے کی بات، جغرافیے کے ماہر،  وژنری وزیراعظم نے شاید شہد پی کر کی تھی۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو گلہ ہے کہ بائیڈن فون نہیں کرتا اور مودی فون نہیں اٹھاتا، حالت یہ ہوگئی ہے کہ چین بھی ناراض ہوگیا ہے،  مہنگائی نے عام آدمی کے خواب چکنا چور کردیے ہیں۔

مزید خبریں :