Time 08 فروری ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بھی ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سینیٹر فیصل جاوید کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے تو لوگ آئے ہیں مگر لوٹا کوئی نہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپنے مقصد کی کامیابی کے لیے یوٹرن لینا پڑیں تو لینا چاہئیں جب کہ عمران خان کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ وژنری لیڈر ہی یوٹرن لیتا ہے۔


مزید خبریں :