Time 10 فروری ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کا اپنے 10 بہترین کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈ، مراد سعید کا پہلا نمبر

اسلام آباد: وزیراعظم نے بہترین کارکردگی پر وفاقی وزرا میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں بہترین کارکردگی پر ورزرا، مشیر اور معاون خصوصی کو تعریفی اسناد دی گئیں جن میں کارکردگی کی بنیاد پر مراد سعید کی وزارت مواصلات کا پہلا نمبر رہا اور  انہیں پہلا ایوارڈ د یا گیا۔

اس کے علاوہ اسد عمر کی وزارت پلاننگ کا دوسرا، غربت خاتمےکی وزارت کا تیسرا، شفقت محمود کی وزارت تعلیم کا چوتھا، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق کا پانچواں، خسرو بختیار کی وزارت صنعت کا چھٹا، نیشنل سکیورٹی ڈویژن کا ساتواں، عبد الرزاق داؤد کی وزارت تجارت کا آٹھویں، وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزارت داخلہ نواں اور سید فخر امام کی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا آخری نمبر تھا۔

شیریں مزاری وزیراعظم سے تعریفی سند وصول کر رہی ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب
شیریں مزاری وزیراعظم سے تعریفی سند وصول کر رہی ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر ، مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

جن وزراء کوشاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ملے گا، ان کی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کےمعاون خصوصی ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ  پرفارمنس ایگریمینٹ کانظام شفاف بنایا گیا ہے اور وزیراعظم نے پرفارمنس ایگریمینٹ کو پہلے دن سے ہی اونر شپ دی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں وزارتوں کی کارکردگی صرف 49 فیصد تھی، پہلے کوارٹر میں وزارتوں کی کارکردگی 62 فیصد تھی،  اس کوارٹر کے اختتام پروزارتوں کی کارکردگی 79 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :