10 فروری ، 2022
کراچی کی گرین لائن بس سروس کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہوگیا۔
گرین لائن حکام نے بتایا کہ کراچی میں گرین لائن کے آغاز کے بعد ایک ماہ میں 10 لاکھ افراد نے گرین لائن بس میں سفر کیا جن میں سب سے زیادہ سرجانی، بورڈ آفس، حیدری، ناگن اور نمائش اسٹیشن پرعوام نے سفر کیا۔
حکام نے بتایا کہ گرین لائن بس سروس کے پاس 80 بسیں ہیں اور گرین لائن میں یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد سفر کرسکتے ہیں۔