10 فروری ، 2022
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کیلئے پہنچے مسافر کے قبضے سے ایک لاکھ بیس ہزار سعودی ریال برآمد کر لیے۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر بخت محمد نے کرنسی بیگ کے اندر رکھی جیکٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
واضح رہے کہ کرنسی کی مالیت پاکستانی روپے میں 56 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔