Time 11 فروری ، 2022
دنیا

بھارتی تاجر اور بیوی کی فیس بک لائیو پر خودکشی، بیوی ہلاک

جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا/ ویڈیو اسکرین گریب
جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا/ ویڈیو اسکرین گریب

بھارت کے شہر بروت  میں شادی شدہ جوڑے نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کی کوشش کی جس میں بیوی ہلاک ہوگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جوتوں کا کاروبارکرنے والے راجیو تومڑ کو اہلیہ کے ہمراہ زہر کھاتے دیکھا گیا۔

خودکشی کے خوفناک مناظر لائیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راجیو اور ان کی اہلیہ کو اسپتال پہنچایا جس دوران  بیوی انتقال کرگئی جب کہ شوہر کی حالت  تشویشناک ہے۔

ویڈیو میں تاجر کو آن لائن آکر زہر کھاتے دیکھا گیا جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ نے شوہر کے منہ میں انگلی ڈال کر زہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ان کی موت کے ذمہ دار مودی ہیں۔

راجیو کا کہنا تھا کہ  اگرچہ میں یہ نہیں کہتا مودی نے سارے کام خراب کیے لیکن مودی کا چھوٹے تاجروں اور کاروباری افرادکے ساتھ  رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

نوٹ: اس خبر کی ویڈیو ناقابل اشاعت ہونے کی بنا پر استعمال نہیں کی گئی۔ جیونیوز  اس طرح کی کسی بھی ویڈیو یا فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔

مزید خبریں :