پاکستان

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے تمام 7 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے یرغمال بنائےگئے تمام 7 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

واقعہ لاڑکانہ سینٹرل جیل میں 5 دن قبل پیش آیا تھا جب قیدی محمد علی کھوکھرکی لاڑکانہ جیل سے شکارپور منتقل کیے جانے  پر احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں نے7 پولیس اہلکاروں کو اپنی بیرکوں میں بند کردیا تھا۔

جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے مذاکرات کیے جس کے بعد پہلے 5 اہلکاروں کو قیدیوں نے چھوڑا اور اب مزید دو اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق کشیدگی کا سبب بننے والے قیدی محمد علی کھوکھر کو لاڑکانہ منتقل نہیں کیا گیا، قیدی محمد علی 2012 میں نوڈیرو تھانے کی حدود میں قتل کے مقدمے میں نامزد ہے۔

قیدی محمد علی کےخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور آئندہ سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی کھوکھر کو نقص امن کے خدشات کے پیش نظر جیکب آباد جیل منتقل کیا گیا ہے ، قیدیوں کا جتھا غیرقانونی سہولیات واپس لیے جانے پر برہم ہے،محمد علی کھوکھر کی واپسی کا مطالبہ احتجاج کا بہانہ ہے۔

مزید خبریں :