Geo News
Geo News

Time 11 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد چل بسے

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ان کے والد آج صبح چل بسے ہیں، وہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے ایک طاقتور ستون کی حیثیت رکھتے تھے— فوٹو: سوشل میڈیا
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ان کے والد آج صبح چل بسے ہیں، وہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے ایک طاقتور ستون کی حیثیت رکھتے تھے— فوٹو: سوشل میڈیا

معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد چل بسے ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ان کے والد آج صبح چل بسے ہیں، وہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے ایک طاقتور ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔

روینہ نے اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ روینہ ٹنڈن 90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک تھیں تاہم ان دنوں وہ فلم نگری سے دور ہیں۔